پتھر پہ خراشیں ڈالتے ہیں
پتھر پہ خراشیں ڈالتے ہیں
ناخن آسیبی خلیے ہیں
اک واہمہ ہے صد جسم لیے
مجھ میں نادیدہ سائے ہیں
آنکھوں کی برہنہ لاشوں پر
نظارے خون چھڑکتے ہیں
یہ بوطیقا ہے وحشت کی
یا داد گری کے ہیلے ہیں
دل کے افسردہ ہاتھوں میں
بنجر روحوں کے نقشے ہیں
یہ کس کا نام لیا دل نے
آنکھوں میں چاند اترتے ہیں
کچھ کلیاں آنکھیں کھولتی ہیں
کچھ پھول جدا ہو جاتے ہیں
- کتاب : جسم کا برتن سرد پڑا ہے (Pg. 92)
- Author : امیر حمزہ ثاقب
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.