پیش ہر عہد کو اک تیغ کا امکاں کیوں ہے
پیش ہر عہد کو اک تیغ کا امکاں کیوں ہے
ہر نیا دور نئے خوف میں غلطاں کیوں ہے
شہر کے شہر ہی بے ہوش پڑے پوچھتے ہیں
زندگی اپنے عمل داروں سے نالاں کیوں ہے
آئنہ عکس معطل تو نہیں کرتا کبھی
اتنا بے آب مگر آئینۂ جاں کیوں ہے
پھر سے مطلوب خلائق ہے گواہی کوئی
بر سر کوہ سیہ شعلۂ لرزاں کیوں ہے
یہ عمل ہے خس و خاشاک کی چھدرائی کا
رنگ رنگین گل و لالہ پریشاں کیوں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.