پھیلا ہوا جو چاروں طرف انتشار ہے
پھیلا ہوا جو چاروں طرف انتشار ہے
آئین سے ہماری سیاست کو عار ہے
تاریخ ساز سے کوئی امید کیا کرے
وہ بھی حکومتوں کی روش کا شکار ہے
یا رب ترا نظام کہیں ایک سا نہیں
کوئی ہے شہریار کوئی خاکسار ہے
بینائی کان ناک زباں اور بدن کا لمس
انسان ان ہی پانچ حسوں کا شکار ہے
قصہ کہانیوں میں تو ملتا ہے سب مگر
کل تھا نہ آج امن و مساوات پیار ہے
آئین و عدلیہ پہ بھروسہ کسے ہے اب
بلڈوزروں پہ جب کہ حکومت سوار ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.