پھینکے ہوئے سکوں کو اٹھایا نہیں کرتے
پھینکے ہوئے سکوں کو اٹھایا نہیں کرتے
خوددار کبھی ظرف کا سودا نہیں کرتے
کچھ کام بڑے ہم نے کئے ہوتے جہاں میں
یادوں سے تری روز جو الجھا نہیں کرتے
افسانہ سناتے ہیں بڑے شوق سے ہم بھی
عنوان مگر سب کو بتایا نہیں کرتے
امید لگی ہوتی ہے آ جاؤ گے تم بھی
بے وجہ تو ہم بزم سجایا نہیں کرتے
ہر لمحہ اسے ساتھ لیے پھرتے ہیں لیکن
سچائی سے ہم آنکھ ملایا نہیں کرتے
اچھا ہے نعیمؔ آپ کا یہ طرز عمل بھی
ہر شخص کو جو دل میں بسایا نہیں کرتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.