Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

پھر چلے تیر نظر پھر وہ تماشا دیکھیں

بسمل الہ آبادی

پھر چلے تیر نظر پھر وہ تماشا دیکھیں

بسمل الہ آبادی

MORE BYبسمل الہ آبادی

    پھر چلے تیر نظر پھر وہ تماشا دیکھیں

    کیا مرا دل ہے مرے دل کا کلیجا دیکھیں

    وہ مرے نزع کے عالم کا تماشا دیکھیں

    اب جو آئے ہیں تو جاتی ہوئی دنیا دیکھیں

    وقت کم اور زمانے میں ہزاروں منظر

    پوچھتے ہیں نگہ شوق سے کیا کیا دیکھیں

    ہم نے مانا کہ بہت دیکھے ہیں مرنے والے

    آپ مرنے کا ہمارے بھی تماشا دیکھیں

    چھپنے والے ہوس طالب دیدار تو دیکھ

    یہ تمنا تھی کہ ہم حسب تمنا دیکھیں

    آئنہ سامنے رکھ لیجیے کھل جائے ابھی

    آپ کیا چیز ہیں یہ آپ تماشا دیکھیں

    آتش عشق سے دل خاک ہوا جاتا ہے

    گھر کسی کا جلے اور آپ تماشا دیکھیں

    موت کی فکر میں بے موت مرا جاتا ہوں

    مجھ کو دیکھیں وہ مرے دل کی تمنا دیکھیں

    ہم کو اوروں سے زمانے میں سروکار نہیں

    تو دکھائے جو تماشا وہ تماشا دیکھیں

    صدقے صدقے ترے اے جلوۂ جاناں صدقے

    جو تجھے دیکھ لیں وہ منہ نہ کسی کا دیکھیں

    ہے یقیں حضرت بسملؔ کی طرح ہوں بسمل

    آپ اگر ان کے تڑپنے کا تماشا دیکھیں

    مأخذ :
    ગુજરાતી ભાષા-સાહિત્યનો મંચ : રેખ્તા ગુજરાતી

    ગુજરાતી ભાષા-સાહિત્યનો મંચ : રેખ્તા ગુજરાતી

    મધ્યકાલથી લઈ સાંપ્રત સમય સુધીની ચૂંટેલી કવિતાનો ખજાનો હવે છે માત્ર એક ક્લિક પર. સાથે સાથે સાહિત્યિક વીડિયો અને શબ્દકોશની સગવડ પણ છે. સંતસાહિત્ય, ડાયસ્પોરા સાહિત્ય, પ્રતિબદ્ધ સાહિત્ય અને ગુજરાતના અનેક ઐતિહાસિક પુસ્તકાલયોના દુર્લભ પુસ્તકો પણ તમે રેખ્તા ગુજરાતી પર વાંચી શકશો

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے