پھر ہجوم ہوس او عالم تنہائی ہے
پھر ہجوم ہوس او عالم تنہائی ہے
پھر وہی سلسلۂ انجمن آرائی ہے
رحم کر اے ہوس لذت آزار نہ چھیڑ
دل بیمار نے مر مر کے شفا پائی ہے
داد لیں کس سے تری دید کی اے حسن نگار
خود تماشا ترے جلوہ کا تماشائی ہے
دیکھ تو چل کے شہیدان وفا کا عالم
خون زخموں سے نکلتا ہے بہار آئی ہے
پھر وہی دست و گریبان ہیں وہی جوش جنوں
پھر وہی یاد وہی بادیہ پیمائی ہے
خود مری صبح سنا دے گی انہیں حال مرا
مرا خاموش ہی رہنا مری گویائی ہے
دل پسند نگہ ناز بتاں ہے توفیقؔ
عین بت خانے میں کعبہ نے جگہ پائی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.