پھر کبھی یہ خطا نہیں کرنا
پھر کبھی یہ خطا نہیں کرنا
سب سے ہنس کر ملا نہیں کرنا
تم مرے واسطے کبھی اے دوست
زندگی کی دعا نہیں کرنا
در و دیوار بھی رلاتے ہیں
گھر میں تنہا رہا نہیں کرنا
دل کی تصویر خط میں رکھ دینا
بات دل کی لکھا نہیں کرنا
میں ہوں انساں بہک بھی سکتا ہوں
مجھ سے تنہا ملا نہیں کرنا
اپنی حد میں رہا کرو فردوسؔ
حد سے آگے بڑھا نہیں کرنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.