پھر کوئی جال نیا اس نے بچھایا ہوگا
پھر کوئی جال نیا اس نے بچھایا ہوگا
اڑ کے پنچھی بھی بڑی دور سے آیا ہوگا
درد سونے نہیں دے گا اسے معلوم تھا یہ
کہہ کے قصہ کوئی پھر دل کو سلایا ہوگا
اک شجر آج بھی بے خوف کھڑا ہے دیکھو
باغباں نے اسے آندھی سے بچایا ہوگا
نور برسے ہے محبت کی انا ہے ایسی
وہ بشر صرف صداقت کا نہایا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.