پھر مرے دل کا سکوں آپ نے برباد کیا
پھر مرے دل کا سکوں آپ نے برباد کیا
آپ سے کس نے کہا تھا جو مجھے یاد کیا
پا بہ زنجیر جو تو نے مجھے صیاد کیا
مجھ کو ہر رنج سے ہر فکر سے آزاد کیا
جان بھی جائے تو میں اف نہ کروں گا ہرگز
اس بھروسے نے اسے مائل بیداد کیا
چلئے میں ہی سہی پیماں شکنی کا مجرم
بے وفا میں ہوں بجا آپ نے ارشاد کیا
اک نگاہ غلط انداز سے دیکھا تو مجھے
ایک لمحے کو سہی دل تو مرا شاد کیا
بھولنے والے تجھے میری محبت کی قسم
اب جو بھولے سے کبھی تو نے مجھے یاد کیا
کس پہ الزام دھریں دل کی تباہی کا شمیمؔ
سچ تو یہ ہے کہ ہمیں نے اسے برباد کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.