Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

پھر نہ مانگوں گا کبھی جام ٹھہر جا ساقی

مانک وشوکرما نورنگ

پھر نہ مانگوں گا کبھی جام ٹھہر جا ساقی

مانک وشوکرما نورنگ

MORE BYمانک وشوکرما نورنگ

    پھر نہ مانگوں گا کبھی جام ٹھہر جا ساقی

    عمر لکھ دوں گا ترے نام ٹھہر جا ساقی

    صرف پینے کے لیے آتا نہیں ہوں در پے

    آج کرنا ہے بہت کام ٹھہر جا ساقی

    ہم کو ملنے نہیں دیں گے یہ زمانے والے

    بے سبب کرتے ہیں بدنام ٹھہر جا ساقی

    لوگ سوچیں گے کوئی آیا ہے میخانے میں

    یاد رہ جائے گی یہ شام ٹھہر جا ساقی

    وقت مشکل سے ملا ہے تو مجھے کرنے دے

    دو گھڑی کے لیے آرام ٹھہر جا ساقی

    تو نے آغاز کیا ہے تو پلا جی بھر کے

    دیکھنے دے مجھے انجام ٹھہر جا ساقی

    شوق کے واسطے پینا بھی کوئی پینا ہے

    چھوڑ جائیں گے یہ پیغام ٹھہر جا ساقی

    خاص لوگوں میں سبھی گنتے ہیں مجھ کو نورنگؔ

    ہو نہ جاؤں کہیں میں عام ٹھہر جا ساقی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے