پھر نہ ملنے کا اگر امکان ہونا چاہیے
پھر نہ ملنے کا اگر امکان ہونا چاہیے
ضبط غم بھی اے خدا آسان ہونا چاہیے
جس میں چاہت قید ہو اور نفرتوں کا راج ہو
اے خدا اس شہر کو ویران ہونا چاہیے
جو بچھڑ کر تجھ سے تنہائی میں گزرے تھے کبھی
ایسے لمحوں کا الگ عنوان ہونا چاہیے
جو کہے ہم سب برابر ہیں خدا کے دیس میں
اس کی خاطر دار کا فرمان ہونا چاہیے
یا تو پھر سے جنگلوں کا دور آ جائے ریاضؔ
ورنہ پھر انسان کو انسان ہونا چاہیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.