پھر نظر ٹکرا رہی ہے کیا کروں
پھر نظر ٹکرا رہی ہے کیا کروں
بزم دل تھرا رہی ہے کیا کروں
وہ نہ آئے ہیں نہ آئیں گے کبھی
آرزو بہلا رہی ہے کیا کروں
یاس کی بدلی دل ناکام پر
درد بن کر چھا رہی ہے کیا کروں
یاد ان کی دل میں پھر آنے کو ہے
اک قیامت آ رہی ہے کیا کروں
درد پیہم اور اشک خونچکاں
رنگ الفت لا رہی ہے کیا کروں
پھر مری دنیائے دل پر اے ندیم
غم کی بدلی چھا رہی ہے کیا کروں
زندگی کی کیفیت محسنؔ نہ پوچھ
یاس دل کو کھا رہی ہے کیا کروں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.