پھر نقوش ماسوا کا دل میں طوفاں دیکھ کر
پھر نقوش ماسوا کا دل میں طوفاں دیکھ کر
ان کو آنا ہی پڑا مجھ کو پریشاں دیکھ کر
دیکھ کر اک بار ان کو بند آنکھیں ہو گئیں
دیکھتا بھی کیا جمال روئے تاباں دیکھ کر
جس طرح دریا میں ہوتا ہے سکوں طوفاں کے بعد
آ گئی ہے نیند اک خواب پریشاں دیکھ کر
جستجو میں جس کی چھائے تھے زمین و آسماں
محو حیرت ہوں اسے نزد رگ جاں دیکھ کر
میں تو آیا تھا یہاں توقیر انساں دیکھنے
ہٹ گیا دنیا سے دل انساں کو ارزاں دیکھ کر
اب تو شاید آ ہی جائے گا مرے دل کو قرار
مطمئن ہوں پھر کسی کو محو درماں دیکھ کر
مانگنے کو میں تو مانگوں گا زمین و آسماں
آپ مجھ کو دیجئے گا میرا داماں دیکھ کر
اب تو تم ترتیب دے سکتے ہو افسانہ مرا
تھک گیا ہوں میں تو اوراق پریشاں دیکھ کر
ہم شفاؔ آراستہ کرتے رہے دیر و حرم
وہ ہوئے مہمان دل میں دل کو ویراں دیکھ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.