پھر راہ دکھا مجھ کو اے مشرب رندانہ
پھر راہ دکھا مجھ کو اے مشرب رندانہ
کچھ بحث نہیں اس سے کعبہ ہے کہ بت خانہ
خم ہے نہ صبوحی ہے شیشہ ہے نہ پیمانہ
کیا جانے کہاں غم ہے تابانیٔ میخانہ
اس طرح بھی ہوتی ہے تشہیر وفا اکثر
پھرتی ہے صبا لے کر خاکستر پروانہ
کی وسعت صحرا کی قدموں نے پذیرائی
مجھ سا نہ کوئی ہوگا شائستۂ ویرانہ
ہر رند بلاکش پر گرتی ہے سر محفل
برق نگۂ ساقی پیمانہ بہ پیمانہ
عرفان طلب کہئے یا ترک طلب اس کو
منزل کا شناسا بھی منزل سے ہے بیگانہ
کچھ خار چمن کا بھی ہو ذکر چمن سازو
غنچوں کا بیاں تا کے افسانہ در افسانہ
فرزانگئی دل بھی کچھ چاہئے وحشت میں
دیوانہ سر محفل بن جائے نہ دیوانہ
تھی شمع فروزاں کی ترغیب جگر سوزی
یا آگ میں خود اپنی جل اٹھا ہے پروانہ
اسرار دو عالم کے کھلتے ہیں رضاؔ دل پر
تکوین ازل کا ہے محرم دل دیوانہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.