پھر اس کے عارض و رخ پر فدا ہونے کا وقت آیا
پھر اس کے عارض و رخ پر فدا ہونے کا وقت آیا
وفا نا آشنا سے آشنا ہونے کا وقت آیا
ادھر خنجر بکف وہ ہیں ادھر سینہ سپر میں ہوں
یہ شاید رسم الفت کے ادا ہونے کا وقت آیا
گھٹا دیکھو برستی جا رہی ہے سوئے مے خانہ
چلو رندو در مے خانہ وا ہونے کا وقت آیا
ہمارا بھی یہی عالم تھا لوگو پوچھتے کیا ہو
اب ان کا وقت ہے ان کے خفا ہونے کا وقت آیا
دم آخر ہے اور وہ آ رہے ہیں پرسش غم کو
دل ناشاد اب تیرے خفا ہونے کا وقت آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.