پھر وہی بام و در کی تصویریں
گھر کے باہر بھی گھر کی تصویریں
یہ ہمارا کمال ہے ورنہ
کون کھینچے ہے ڈر کی تصویریں
کیا کوئی جنگ ہونے والی ہے
خواب میں تھیں سپر کی تصویریں
بیٹھے بیٹھے بنا رہا ہوں میں
اڑتی اڑتی خبر کی تصویریں
خشک آنکھوں سے میں نے کھینچی ہیں
ایک سوکھے شجر کی تصویریں
اک نیا زاویہ تلاش میں ہے
دیکھ لیں ہر نظر کی تصویریں
دل کے حجرے میں ٹانگ رکھی ہے
میرؔ غالبؔ جگرؔ کی تصویریں
آپ گر کھینچ لیں تو میں مانوں
اس طرف سے ادھر کی تصویریں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.