پھول چنتے ہیں چمن میں لوگ نوک خار سے
پھول چنتے ہیں چمن میں لوگ نوک خار سے
زخم دیتے ہیں بڑے کاری زباں کی دھار سے
ایک ہی پل میں بدل جاتے ہیں جب سارے رفیق
کس لئے شکوہ کیا جائے نگاہ یار سے
رات اس انداز سے دیکھا ہے تم کو خواب میں
نیند میں غافل بھی تھے ہم اور کچھ بیدار سے
آپ اس سر کو جھکانے کے لئے ہیں کیوں بضد
اس سے بہتر ہے الگ کر دیں اسے تلوار سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.