پھول کا روپ خزاں میں بھی نکھر سکتا ہے
پھول کا روپ خزاں میں بھی نکھر سکتا ہے
یہ مقدر ہے کسی وقت سنور سکتا ہے
عشق کامل ہو تو حارج نہیں ہوتی موجیں
بہتا دریا بھی بلا روک ٹھہر سکتا ہے
یہ کرشمہ بھی مرے رب نے دکھایا سب کو
ظلم کا دیو بلا موت بھی مر سکتا ہے
خواب کی چھاؤں میں بزدل ہی جیا کرتے ہیں
خواب تو خواب ہے اک پل میں بکھر سکتا ہے
ہر اندھیرے میں نکل آتا ہے روشن پہلو
کفر کی آگ میں ایمان سنور سکتا ہے
تنگ دل یار پہ مضطرؔ نہ بھروسہ کرنا
وقت کے ساتھ یہ وعدوں سے مکر سکتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.