Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

پھول خوشبو یا ہوا ہے فکر کی دہلیز پر

دپیشکھا ساگر

پھول خوشبو یا ہوا ہے فکر کی دہلیز پر

دپیشکھا ساگر

MORE BYدپیشکھا ساگر

    پھول خوشبو یا ہوا ہے فکر کی دہلیز پر

    کون دستک دے رہا ہے فکر کی دہلیز پر

    کشتیاں موجوں سے لڑ کر پار کب کی ہو گئیں

    ناخدا اب تک کھڑا ہے فکر کی دہلیز پر

    آج پھر ماضی کی دھن پر رقص ہوگا بزم میں

    آج پھر سے رتجگا ہے فکر کی دہلیز پر

    تم نے مجھ کو عشق میں اک دن مسیحا کیا کہا

    درد کا جمگھٹ لگا ہے فکر کی دہلیز پر

    لفظ و معنی کے پرندو شور اتنا مت کرو

    ایک آنسو سو رہا ہے فکر کی دہلیز پر

    ہو رہی ہے روح تک اک روشنی تحلیل سی

    کیا کسی کا دل جلا ہے فکر کی دہلیز پر

    شرط تھی ہر ایک لب پر مہر خاموشی تو پھر

    حشر سا کیوں کر بپا ہے فکر کی دہلیز پر

    چاند تارے کہکشاں روشن فلک جگنو چراغ

    شمس بھی آکر پڑا ہے فکر کی دہلیز پر

    عشق میں ایسا بھی میں نے وقت دیکھا ہے شکھاؔ

    زخم خود مرہم ہوا ہے فکر کی دہلیز پر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے