پھول کس حال میں ہیں اور صبا کیسی ہے
پھول کس حال میں ہیں اور صبا کیسی ہے
کچھ بتاؤ مجھے گلشن کی فضا کیسی ہے
پہلے جیسا ہے کہ بدلا ہے بہاروں کا مزاج
غنچہ و گل کے مہکنے کی ادا کیسی ہے
موج دریا کی طرب خیز ادا ہے کہ نہیں
اور کہسار کی بدمست گھٹا کیسی ہے
کیا ہجوم آج بھی جلووں کا ہے پہلے جیسا
شہر و بازار کی رنگین فضا کیسی ہے
کیا لہو آج بھی روتی ہیں سلگتی آنکھیں
اب ترے شہر میں توقیر وفا کیسی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.