پھول سے ہونٹ نہیں جھیل سی آنکھیں بھی نہیں
پھول سے ہونٹ نہیں جھیل سی آنکھیں بھی نہیں
آج پہلو میں تری مرمریں باہیں بھی نہیں
خواب ٹوٹے تو میں بینائی بھی کھو بیٹھا ہوں
یوں تجھے کھویا کہ اب ذہن میں یادیں بھی نہیں
ہاتھ چھوٹے تو ہوا حال یہ محرومی کا
اب مرے ہاتھوں میں قسمت کی لکیریں بھی نہیں
تو نہیں ہے تو ہے بے رنگ شفق شام اداس
اور پہلے سی مہک آج ہوا میں بھی نہیں
وقت کٹتا ہی نہیں صرف گزر جاتا ہے
صبح سی صبحیں نہیں رات سی راتیں بھی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.