پھونک ڈالا کشتۂ غم کر دیا
پھونک ڈالا کشتۂ غم کر دیا
زندگی نے ناک میں دم کر دیا
اب زیادہ سوچنا بے کار ہے
اب زیادہ سوچنا کم کر دیا
آپ نے میرا پیالہ توڑ کر
ہم کنار ساغر جم کر دیا
تم شہنشاہ دو عالم ہو گئے
ہم کو رسوائے دو عالم کر دیا
جھوٹ بالکل جھوٹ ہے سرشارؔ نے
جھوٹ کے آگے بھی سر خم کر دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.