پچھلی راتوں میں صدا دیتا ہے کون
پچھلی راتوں میں صدا دیتا ہے کون
نیند سے مجھ کو جگا دیتا ہے کون
ہو گئی آسان تنہائی کی راہ
بھیڑ ہو تو راستہ دیتا ہے کون
دل جلے اس راز سے ہیں باخبر
پھول صحرا میں کھلا دیتا ہے کون
شیفتہ ہم ہی تھے اپنے خون کے
ورنہ قاتل کو دعا دیتا ہے کون
اس نے یہ کہہ کر مجھے چھوڑا رئیسؔ
ایسے مجرم کو سزا دیتا ہے کون
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.