پی لیتا ہوں تو سچ کے سوا کچھ نہیں کہتا
پی لیتا ہوں تو سچ کے سوا کچھ نہیں کہتا
مستی میں بجز حرف دعا کچھ نہیں کہتا
واعظ کی مجالس میں صفا کیش نہ جائیں
بے حرف و حکایات ریا کچھ نہیں کہتا
جو چاہے کرے مجھ کو سزا دے کہ جزا دے
رہتا ہوں میں راضی بہ رضا کچھ نہیں کہتا
جب سامنے آتا ہے کوئی پیکر خوبی
جز حمد خدا شکر خدا کچھ نہیں کہتا
جو مرشد کامل ہے وہ خورشید کے مانند
بخشے ہے مریدوں کو ضیا کچھ نہیں کہتا
دربار شہہ حسن میں دیوانہؔ پہنچ کر
کرتا ہے فقیرانہ صدا کچھ کہتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.