پی رہا ہوں کہ حقیقت یہ فراموش نہیں
پی رہا ہوں کہ حقیقت یہ فراموش نہیں
اہل دل کے لئے اک حادثہ ہے ہوش نہیں
نگہ و دل سے مرے بچ کے سما جا مجھ میں
میں خود آغوش ہوں میرا کوئی آغوش نہیں
نہ ہٹا ساغر گل رنگ لبوں سے میرے
تجھ کو تو ہوش ہے ساقی جو مجھے ہوش نہیں
سچ تو یہ ہے نگہ ناز ترے سر کی قسم
مٹ کے بھی دل ترے احساں سے سبک دوش نہیں
آج سمجھا تری مستانہ نگاہوں کے نثار
ہوش کہتے ہیں جسے اصل میں وہ ہوش نہیں
میرے آغوش محبت میں نہ آنے والے
کیا ہے دنیا اگر آغوش ہی آغوش نہیں
کب نہیں دل میں مرے کشمکش وصل و فراق
کب وہ آغوش میں بیگانۂ آغوش نہیں
وہ بھی چاہیں تو جدا ہو نہیں سکتے باسطؔ
دل مرا دل ہے کسی اور کا آغوش نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.