Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

پلا رہا ہے زمیں کو یہاں لہو کوئی اور

طارق قمر

پلا رہا ہے زمیں کو یہاں لہو کوئی اور

طارق قمر

MORE BYطارق قمر

    پلا رہا ہے زمیں کو یہاں لہو کوئی اور

    مگر ہیں پھول کسی کے ہے سرخ رو کوئی اور

    تری طلب تھی سو ہم دار تک چلے آئے

    اب آرزو کوئی باقی نہ جستجو کوئی اور

    یہ اتفاق نہیں ہے کہ قتل ہو جائے

    تری کہانی میں مجھ سا ہی ہو بہ ہو کوئی اور

    ہمیشہ بنتی ہوئی بات کو بگاڑتے ہیں

    کبھی کبھی تو میں خود ہی کبھو کبھو کوئی اور

    کمال وحدت و کثرت میں روز دیکھتا ہوں

    کہ تو ہی تو مرے اندر ہے چار سو کوئی اور

    میں اپنے آپ سے خود جیتتا ہوں ہارتا ہوں

    نہیں ہے میرے علاوہ مرا عدو کوئی اور

    یہ شاعری میں ہے یکتا مخالفت میں وہ طاق

    نہ اور کوئی یگانہؔ نہ لکھنؤ کوئی اور

    جہان حاصل کن ٹھیک ہے مگر طارقؔ

    مجھے بنانی ہے دنیائے رنگ و بو کوئی اور

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے