پورس بنا مجھے نہ سکندر بنا مجھے
پورس بنا مجھے نہ سکندر بنا مجھے
انسانیت کی راہ کا رہبر بنا مجھے
قطرہ سہی مگر مری پہچان بھی تو ہو
یہ کب کہا کہ میں نے سمندر بنا مجھے
دیکھے وہ آئنہ تو نظر آؤں میں اسے
اس کی نگاہ ناز کا منظر بنا مجھے
میرے بغیر گھر کی کوئی حیثیت نہ ہو
دیوار و در کا لازمی پتھر بنا مجھے
غالبؔ کی طرح ذہنوں میں محفوظ میں رہوں
عہد رواں کا اپنے سخنور بنا مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.