پوشاک نہ تو پہنیو اے سرو رواں سرخ
پوشاک نہ تو پہنیو اے سرو رواں سرخ
ہو جائے نہ پرتو سے ترے کون و مکاں سرخ
یاں بادۂ احمر کے چھلکتے ہیں جو ساغر
اے پیر مغاں دیکھ کہ ہے ساری دکاں سرخ
پی بادۂ احمر تو یہ کہنے لگا گل رو
میں سرخ ہوں تم سرخ زمیں سرخ زماں سرخ
کیا پان کی سرخی نے کیا قتل کسی کو
شدت سے ہے کیوں آج تری تیغ زباں سرخ
سینہ میں دل غمزدہ خوں ہو گیا شاید
بے وجہ بھی ہوتے ہیں کہیں اشک رواں سرخ
کیا بھڑکے ہے سینہ میں مرے آتش فرقت
جو آہ کے ہمراہ نکلتا ہے دھواں سرخ
یہ قتل خزاں پر ہیں جوانان چمن شاد
ہر سمت گل و لالہ اڑاتے ہیں نشاں سرخ
گر میری شہادت کی بشارت نہیں پرویںؔ
پھر کیوں ہے خط شوق کے عنواں یہ نشاں سرخ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.