Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

پریم کے ہم گیت گا کر کیا کریں گے

امن جی مشرا

پریم کے ہم گیت گا کر کیا کریں گے

امن جی مشرا

MORE BYامن جی مشرا

    پریم کے ہم گیت گا کر کیا کریں گے

    نیہ کے من میت پا کر کیا کریں گے

    ہم نہیں ہو پائے ہیں اب تک خودی کے

    آپ کو اپنا بنا کر کیا کریں گے

    جانتے ہو الجھنے ہیں زندگی میں

    آپ کو ان میں پھنسا کر کیا کریں گے

    رات بھر ہیں جاگتے سپنے سنجوتے

    آپ کی نیندیں اڑا کر کیا کریں گے

    آپ جو ہیں دیکھ کر منہ پھیر لیتے

    آپ کے سپنے سجا کر کیا کریں گے

    آج راہوں میں بچھے ہیں پھول مانا

    پاؤں کے چھالے بھلا کر کیا کریں گے

    کارنامے جانتی ہے زندگی یہ

    زندگی سے منہ چھپا کر کیا کریں گے

    اب نہیں ہوتے روانسے گاؤں تج کر

    گاؤں میں اک گھر بنا کر کیا کریں گے

    زندگی بھر کی کمائی شاعری ہے

    شاعری سے جی چرا کر کیا کریں گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے