پر ہول ہے یہ راہ گزر دیکھتے چلئے
پر ہول ہے یہ راہ گزر دیکھتے چلئے
کٹتا بھی ہے یہ کیسے سفر دیکھتے چلئے
یہ کشمکش شمس و قمر دیکھتے چلئے
آہوں کا ذرا اپنی اثر دیکھتے چلئے
عالم میں بہت دھوم نزاکت کی مچی ہے
نازک ہے بہت ان کی کمر دیکھتے چلئے
حال دل معشوق اور ہم پوچھنے جائیں
اپنا ہی فقط زخم جگر دیکھتے چلئے
یہ حسن کا ان کے ہی تقاضا ہے شب و روز
جب چلئے ادھر سے تو ادھر دیکھتے چلئے
بیداریٔ شب ہو کہ ہو اک خواب پشیماں
یہ معجزۂ شام و سحر دیکھتے چلئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.