پرانا دوستانہ چاہتے ہیں
پرانا دوستانہ چاہتے ہیں
ان آنکھوں کا ٹھکانا چاہتے ہیں
نہیں چاہت کا کوئی بھی گزر پر
تمہیں ہم یاد آنا چاہتے ہیں
انہیں چاہت کا کوئی ڈھب نہیں جو
محبت آزمانا چاہتے ہیں
انگارے بھر کے چشم آرزو میں
ستارے شب جلانا چاہتے ہیں
لگی دل کی بجھانی ہے ہمیں سو
وجود حس مٹانا چاہتے ہیں
کسے دیوانگی سے واسطہ ہے
یہاں تو سب دوانہ چاہتے ہیں
ہے دل بستی کے باشندوں سے شکوہ
سو یہ بنیاد ڈھانا چاہتے ہیں
انہیں میری قضا کی اطلاع ہو
سنا ہے لوٹ آنا چاہتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.