پرانے عشق میں تازہ کو ضم کراتا ہوا
پرانے عشق میں تازہ کو ضم کراتا ہوا
گزر رہا ہوں دیے سے دیا جلاتا ہوا
تمہارے نام محبت کی بارگاہوں میں
میں سر جھکاتا لب التجا ہلاتا ہوا
چراغ جیسے ہوا کی لپیٹ میں آئے
میں چشم نم ترے پہلو میں تھرتھراتا ہوا
میں تجھ سے دور ہوا ہوں کہ تجھ کو دیکھ سکوں
یہ فاصلہ ہے کئی فاصلے مٹاتا ہوا
مرے خدا یہ عبادت شمار کر لینا
کہ جل اٹھا ہوں جلے آشیاں بچاتا ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.