پوچھ مت کس نے یہ لگائی چوٹ
دے گئی اپنی آشنائی چوٹ
جس سے اپنا لہو ٹپکتا ہے
ہوتی پھر کیسے یہ پرائی چوٹ
بانٹ دوں کیسے ساری دنیا میں
عمر بھر میں نے جو کمائی چوٹ
زخم ناسور بن ہی جانا تھا
گھوم پھر کر مجھی پہ آئی چوٹ
کس طرح الوداع کہہ دوں اسے
مجھ کو دیتی نہیں وداعی چوٹ
تاب ایسی کملؔ تھی زخموں کی
چوٹ کو دیکھ مسکرائی چوٹ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.