پوچھا تو ہم نے نام و نسب بھی بتا دیا
پوچھا تو ہم نے نام و نسب بھی بتا دیا
برباد کیوں ہوئے یہ سبب بھی بتا دیا
یہ بھی بتا دیا کہ ہے کتنے دنوں کی پیاس
سوکھے ہیں کس کے واسطے لب بھی بتا دیا
پہلے بھی ان سے عشق تھا اب بھی انہیں سے ہے
تب بھی بتا دیا انہیں اب بھی بتا دیا
ان کو کہاں کسی کے دکھوں سے ہے واسطہ
سمجھا کے تجھ کو بھیجا تھا جب بھی بتا دیا
دل کو بتا دیں آپ کی وہ شوخیاں تمام
اور آپ کا وہ قہر و غضب بھی بتا دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.