پوچھتا ہے مجھ سے کیا ہو جاؤں میں
پوچھتا ہے مجھ سے کیا ہو جاؤں میں
یہ اشارہ ہے فنا ہو جاؤں میں
ایک رکعت کی نہیں کوئی نماز
تو عطا ہو تو ادا ہو جاؤں میں
امتحاں لے لوں میں سازندوں کا کیا
گاتے گاتے بے سرا ہو جاؤں میں
تو کسی کا ہے مگر ہے تو وہی
کیا پتہ پھر مبتلا ہو جاؤں میں
اس کی پہلی ہی نظر ہے کیمیا
دیکھ لے تو دوسرا ہو جاؤں میں
سوچ لو اچھی طرح ایسا نہ ہو
انتقاماً باوفا ہو جاؤں میں
- کتاب : آخری عشق سب سے پہلے کیا (Pg. 104)
- Author :نعمان شوق
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.