پوچھتے ہیں وہ ہمیں کیا چاہئے
پوچھتے ہیں وہ ہمیں کیا چاہئے
سادگی تو ان کی دیکھا چاہئے
خالی ہاتھ ان کی گلی میں جائیں کیا
چوٹ کھانے کو کلیجہ چاہئے
مانع تسلیم اگر پندار ہے
بت یہ کعبہ سے نکالا چاہئے
وعدۂ تقریب فردا مرحبا
کچھ تو جینے کا بہانا چاہئے
بخل سے یاں چاہیے خوف خدا
کم ہے اس کافر کو جتنا چاہئے
دل میں ہے شوق مدارات جنوں
آگہی محو تماشا چاہئے
شادمانی کی تمنا کیا کریں
غم بھی کب اتنا ہے جتنا چاہئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.