پوچھتے کیا ہو تم آشفتہ سروں کی حالت
پوچھتے کیا ہو تم آشفتہ سروں کی حالت
جیسے برسات میں ہو کچے گھروں کی حالت
تیرے بیمار کی حالت پہ خدا رحم کرے
آج کچھ ٹھیک نہیں چارہ گروں کی حالت
سر جھکا دیتے ہیں چاندی کے خدا کے آگے
ہم سے پوچھے کوئی ان راہبروں کی حالت
کوئی کہہ دے نئی تہذیب کے متوالوں سے
تم سے بہتر ہے مرے جانوروں کی حالت
میری بھیگی ہوئی آنکھوں کی نہ پوچھو شہزرؔ
میں نے دیکھی ہے غریبوں کے گھروں کی حالت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.