پورا لگتا ہے ہمیں خواب ہمارا ہوگا
ہم کو امید ہے کچھ ان کا اشارہ ہوگا
جن کے ہونٹوں پہ ہے قربان یہ ساری دنیا
ان کے ہونٹوں پہ کبھی نام ہمارا ہوگا
دیکھتے ہیں تجھے تو سوچتے ہیں ہم اکثر
چاند کو اس زمیں پہ کس نے اتارا ہوگا
جو یہ اٹھ جاتا ہوں میں رات کو آہیں بھر کر
سوچتا ہوں ترے بن کیسے گزارا ہوگا
تم بھی اک روز چلے آؤ کبھی راتوں میں
میری آنکھوں کو بھی خوابوں کا سہارا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.