Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

پورے ہر شخص کے ارمان نہیں ہوتے ہیں

کفیل آزر امروہوی

پورے ہر شخص کے ارمان نہیں ہوتے ہیں

کفیل آزر امروہوی

MORE BYکفیل آزر امروہوی

    پورے ہر شخص کے ارمان نہیں ہوتے ہیں

    اتنا مایوس مری جان نہیں ہوتے ہیں

    تو پریشاں ہے تو خوابوں میں بسا لے مجھ کو

    اشک آنکھوں کے نگہبان نہیں ہوتے ہیں

    بات مندر کی ہو مسجد کی ہو گردوارے کی

    لوگ اب صاحب ایمان نہیں ہوتے ہیں

    تیری قربت تری دوری تری یادوں کی قسم

    ہم کبھی بے سر و سامان نہیں ہوتے ہیں

    گھر میں زندہ ہی جلا دیتے ہیں انسانوں کو

    احمدآباد میں شمشان نہیں ہوتے ہیں

    آپ سے ملنے کی ہر لمحہ تمنا ہے مگر

    آپ سے ملنے کے امکان نہیں ہوتے ہیں

    جب بھی گھبراؤ کسی غم سے بلا لینا ہمیں

    اپنے ہیں اپنوں کے احسان نہیں ہوتے ہیں

    بھول بھی جاؤ وہ غالبؔ کا زمانہ یارو

    زود کیا لوگ پشیمان نہیں ہوتے ہیں

    ہر قدم سوچ سمجھ کر ہی بڑھانا آذرؔ

    مرحلے زیست کے آسان نہیں ہوتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے