پیار ہو یا کہ نہ ہو شاد کروں گا تجھ کو
پیار ہو یا کہ نہ ہو شاد کروں گا تجھ کو
عشق کی دنیا میں آباد کروں گا تجھ کو
ساتھ رہنا مری تقدیر میں لکھا ہی نہیں
دور رہ کر بھی بہت یاد کروں گا تجھ کو
یوں بھروسہ تو نہیں تجھ پہ مری جاں لیکن
قید سے اپنی میں آزاد کروں گا تجھ کو
تیری یادوں کو جوانی کا سہارا کر کے
ہائے خود صاحب امداد کروں گا تجھ کو
قبر پر میری کبھی اشک بہا کر جانا
اتنی ہی یار میں فریاد کروں گا تجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.