پیار کے بدلے پیار دیں گے مجھے
پیار کے بدلے پیار دیں گے مجھے
میرے اپنے ہی مار دیں گے مجھے
شوق کس کو ہے بوجھ ڈھونے کا
آگے جا کر اتار دیں گے مجھے
کام جن کے نہیں میں آؤں گا
گالیاں وہ ہزار دیں گے مجھے
ایک مدت سے جیب خالی ہے
لوگ کب تک ادھار دیں گے مجھے
میں بھی ہو جاؤں گا کسی قابل
طنز ان کے نکھار دیں گے مجھے
ایک مدت سے ان کا نوکر ہوں
جانے کب وہ پگار دیں گے مجھے
دوست سب مہربان ہیں مجھ پر
اپنا مارا شکار دیں گے مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.