پیار کی اپنے باقی یہی نشانی ہے
پیار کی اپنے باقی یہی نشانی ہے
فون میں تیری اک تصویر پرانی ہے
ہم سے پوچھو کیسے رات بتانی ہے
اس کا کیا ہے اس کو بات بنانی ہے
اس سے بہتر جنگ کے قصے ہوتے ہیں
جیسی تیری میری پریم کہانی ہے
ساتھ رہیں گے مرتے دم تک وعدہ تھا
یاد ہے تم کو ویسے بات پرانی ہے
ایک کہانی ایسی بھی ہے یاد مجھے
جس میں راجا میں ہوں اور تو رانی ہے
نا بینا ہونے کا کوئی رنج نہیں
غم یہ ہے تیری تصویر بنانی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.