پیار کی منزلوں کا رہبر ہے
پیار کی منزلوں کا رہبر ہے
دل نہ توڑو کہ درد کا گھر ہے
آدمی کے لیے بنا سب کچھ
کتنا احسان آدمی پر ہے
ہر نظر حسن کی پیامی ہے
ہر قدم پر فریب کا ڈر ہے
دل سے بھی ہاتھ دھو لیے میں نے
اور الزام بھی مرے سر ہے
زندگی موت سے نہیں ڈرتی
وقت ہر بات کا مقرر ہے
کل وفا کے لیے ترستا تھا
اب خودی سے بشر تونگر ہے
وہ مرے دل میں بس گئے زیدیؔ
جو نہ مانے انہیں وہ کافر ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.