پیاس خالی گلاس تنہائی
پیاس خالی گلاس تنہائی
ہائے اتنی اداس تنہائی
تجھ سے مل کر ہی دل بہل جائے
آ ذرا میرے پاس تنہائی
بس کے میری اداس آنکھوں میں
ہو گئی محو یاس تنہائی
ان کی یادیں پہن کے آئی ہیں
مہکا مہکا لباس تنہائی
اپنی آغوش میں مجھے لے لے
تو تو ہے غم شناس تنہائی
تیرے اشکوں سے بجھ نہ پائے گی
میری صدیوں کی پیاس تنہائی
جب بھی عزم سفر کیا عرفانؔ
رو پڑی بد حواس تنہائی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.