پیاس کی شدت مٹانا ہے مجھے
پیاس کی شدت مٹانا ہے مجھے
ریت میں دریا اگانا ہے مجھے
کہہ رہے ہیں راستوں کے سلسلے
منزلوں کو بھول جانا ہے مجھے
وقت نے جن میں لکھا ہے لفظ ہجر
ان لکیروں کو مٹانا ہے مجھے
بند کر شور تلاطم اے ندی
زندگی کا گیت گانا ہے مجھے
حسن کے مہکے گلابوں سے کبھی
آپ کی خوشبو چرانا ہے مجھے
وقت کی رسوائیوں کے درمیاں
عشق کا دامن بچانا ہے مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.