قابل قدر تو ہے وا در زنداں ہونا
قابل قدر تو ہے وا در زنداں ہونا
اس پہ طرہ تری زلفوں کا پریشاں ہونا
سات پردوں میں چھپا جوہر تابان جمال
اس پہ بھی سامنے آئینے کا حیراں ہونا
کتنے ایوان فلک بام زمیں بوس ہوئے
کیا قیامت ہے دل زار کا نالاں ہونا
ہم نے مانا کہ یہ ہے آب بقا کا منبع
پہلے ثابت بھی تو ہو چشمۂ حیواں ہونا
لاج رکھنی ہے یہاں رہنے کی جانے والو
لالہ و گل میں کبھی کچھ تو نمایاں ہونا
لایا ایمان کہ ماہرؔ بھی ہے بے شک شاعر
آج ہی دیکھا ہے کافر کا مسلماں ہونا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.