قاصد دل نہ سہی دشمن جاں بھیجتا ہے
قاصد دل نہ سہی دشمن جاں بھیجتا ہے
عشق کے ضمن میں وہ کچھ تو یہاں بھیجتا ہے
برسر بزم مہک تک سے جو آتا نہیں پاس
اپنی پوشش بھی وہ گل بعد ازاں بھیجتا ہے
کس طرح صلح کا امکان بر آمد ہو بھلا
اس کو سر نذر کریں تو وہ سناں بھیجتا ہے
روٹھ کر بھیج بھی دیتا ہے ہمیں خود ہی سے دور
پھر وہاں خود چلا آتا ہے جہاں بھیجتا ہے
کون عالم ہے خداوند ازالہ کن کا
موت کے حیلے سے ہم کو تو کہاں بھیجتا ہے
اس کا غم کیوں نہ اٹھاویں بسر و چشم حبیبؔ
بارور ہیں تو ہمیں بار گراں بھیجتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.