قد آور لوگوں کا قد ہی ناپا جاتا ہے
قد آور لوگوں کا قد ہی ناپا جاتا ہے
اس دنیا میں سونے کو ہی پرکھا جاتا ہے
تم بازار میں آ تو گئے ہو لیکن دھیان رہے
شام سے پہلے بازاروں سے لوٹا جاتا ہے
کیسے کیسے چہروں سے رنگ اڑنے لگتے ہیں
جب بھی ہم دونوں کو ساتھ میں دیکھا جاتا ہے
اپنی حقیقت جاننے والا زندہ رہتا ہے
اور اس سے منہ موڑنے والا مرتا جاتا ہے
پیاس نہیں احساس کی قیمت سامنے آتی ہے
جب جب بھی دریا کو سمندر سمجھا جاتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.