Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

قدم ہمارے بھی رفتہ رفتہ سنبھل رہے ہیں

عشرت صغیر

قدم ہمارے بھی رفتہ رفتہ سنبھل رہے ہیں

عشرت صغیر

MORE BYعشرت صغیر

    قدم ہمارے بھی رفتہ رفتہ سنبھل رہے ہیں

    محبتوں کے چراغ راہوں میں جل رہے ہیں

    نہیں کسی کو کسی سے اب ہے کوئی شکایت

    نئے زمانہ کے زاویے بھی بدل رہے ہیں

    کھلیں گی ان کی بھی جلد آنکھیں یقین رکھیے

    جو لوگ اپنے تئیں یہ آنکھیں مسل رہے ہیں

    سمجھ میں آئے نہ حسن والے کبھی ہمیں تو

    ہماری خاطر یہ لوگ مشکل پزل رہے ہیں

    یہ کشمکش ہے بس ایک تم کو ہی بھولنے میں

    نہیں تو اب تک سبھی ڈسیزن اٹل رہے ہیں

    جو اپنی فطرت میں ہر طرح سے تھے سخت پتھر

    وہ موم ہو کر تری تپش سے پگھل رہے ہیں

    نہیں ہمارا کوئی جہاں میں جواب عشرتؔ

    نہ ہم کسی کے یہاں پہ نعم البدل رہے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے