قدیم الفاظ میں معنی کی جدت مانگ لیتے ہیں
قدیم الفاظ میں معنی کی جدت مانگ لیتے ہیں
ہم اپنے رنگ سے کثرت میں وحدت مانگ لیتے ہیں
ضرورت ہو نہ ہو اس سے بھلا کیا فرق پڑتا ہے
جنہیں ہو مانگنا وہ حسب عادت مانگ لیتے ہیں
روایت یہ پرانی ہے ہماری خاندانی سے
کہ اپنے گھر سے بڑھ کر دل میں وسعت مانگ لیتے ہیں
ہمیں لا علم رکھتے ہیں ہمیشہ اپنے بارے میں
وہ ہم سے ساری باتوں کی وضاحت مانگ لیتے ہیں
اب ان سے اختلاف رائے کا حق تو میسر ہو
کہ جو دستار دے کر سر سلامت مانگ لیتے ہیں
جدائی کی کڑی گھڑیاں یہ ظالم ہجر کے موسم
خوشی کے چند لمحوں کی بھی قیمت مانگ لیتے ہیں
ابھی ہم خیریت بھی پوچھنے پاتے نہیں ان کی
اور آتے ہی وہ جانے کی اجازت مانگ لیتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.